
Jashn E Azadi
PRO & Creator Features
Unlock advanced AI features with Pro (Audio2Audio, Voice Clone, Photo Covers, LoRA) or Creator (Variations, Edit Sections, Stem Separation).
Audio2Audio Remix
Pro & Creator
Voice Clone
Pro & Creator
Create Variations
Creator only
Edit Sections
Creator only
Stem Separation
Creator only
Lyrics
▶ Play this song to follow along.
وہ صبح کہ جس کی آہٹ پر
صدیوں سے نگاہیں ٹھہری تھیں
وہ شام کہ جس کے ماتھے سے
تعبیریں رگ رگ لپٹی تھیں
وہ رات کہ جس کے آنچل میں
صد چاک دلِ بے تاب بھی تھا
وہ رات کہ جس کے دامن میں
جگنو بھی تھے، مہتاب بھی تھا
اُس رات کے چہرے سے خوشبو
ہر دشت و دمن میں پھوٹے گی۔۔۔۔پھوٹے گی ۔۔۔۔۔۔ پھوٹے گی
ہر نقشِ ستم مٹ جائے گا
زنجیرِ انا پھر ٹوٹے گی۔۔ٹوے گی۔۔۔ ٹوٹے گی
زنجیرِ انا پھر ٹوٹے گی
جب شب کی سیاہی میں پیہم
آکاش ستارے چمکیں گے
جب ظلم و ستم کی کالِک سے
امید کے سورج نکلیں گے
جب پیاسے ہونٹوں پر اک دن
تسکین کی بوندیں ٹپکیں گی
مزدور کے عُریاں تن پر جب
ریشم کی قبائیں چمکیں گی
جب خوابوں کے میناروں پر
تعبیر کے پرچم لہرائیں گے
جب شاہوں کے ایوانوں سے
مجبور کے غم ٹکرائیں گے
جب میرِ عَدل کی جَولانی
انصاف رسا بن جائے گی
باطل کے مقابل یہ گردن
فخرِ خودی سے تن جائے گی۔۔۔۔
فخرِ خودی سے تن جائے گی۔۔۔
جب ذات و نسب کی دیواریں
اک روز معاً ڈھے جائیں گی
جب فکر کی سونی گلیوں میں
نظمیں خوشبو پھیلائیں گی
جب شمعِ یقیں کی تابش سے
ہم ذرہ ذرہ چمکیں گے۔۔۔۔
ہم ذرہ ذرہ چمکیں گے۔۔۔۔
اور ظلم و ستم کے سینوں پر
دو دھاری بن کر لپکیں گے
ہم ہندوستان کی دھرتی کو
مہتاب میں ڈھلتے دیکھیں گے۔۔۔۔دیکھیں گے۔۔۔دیکھیں گے۔۔۔
ہم اپنے عزائم سے اک دن
تاریخ بدلتے دیکھیں گے
ہم آج اگر ہیں مُہر بہ لب
کل اپنی صدائیں گونجیں گی
ہیں آج ستونِ دار پہ ہم
کل گُھٹتی سانسیں مہکیں گی
یہ جور و ستم، یہ درد و الم۔۔۔
یہ جور و ستم، یہ درد و الم۔۔۔۔
اک گزرا زمانہ بن جائے گا
انسان کی عظمت کا پرچم
بستی بستی لہرائے گا
ہم اپنے توانا ہاتھوں سے
تقدیر دریچے کھولیں گے
ہم جذب و عمل کے بازی گر
ہر ہاتھ میں موتی رولیں گے
یہ اپنا وطن سے وعدہ ہے
کھولیں گے کئی ابواب نئے
جب تک ہے لہو شریانوں میں
بُنتے ہی رہیں گے خواب نئے۔۔۔
بُنتے ہی رہیں گے خواب نئے۔۔۔
بُنتے ہی رہیں گے خواب نئے۔۔