
Duaon Mein Tera Naam
PRO & Creator Features
Unlock advanced AI features with Pro (Audio2Audio, Voice Clone, Photo Covers, LoRA) or Creator (Variations, Edit Sections, Stem Separation).
Audio2Audio Remix
Pro & Creator
Voice Clone
Pro & Creator
Create Variations
Creator only
Edit Sections
Creator only
Stem Separation
Creator only
Lyrics
▶ Play this song to follow along.
قَیامت ہے کس کی اُٹھائی ہوئی
یہ آفت ہے سب اُن کی لائی ہوئی
اکیلی لحد میں ہے آئی ہوئی
قَیامت بھی ہے کھیلی کھائی ہوئی
اُڑائیں گے وہ خاک میرے لیے
بُرے وقت اُن سے صفائی ہوئی
جو مہندی لگانا نہیں جانتے
یہ ہے آگ اُن کی لگائی ہوئی
تری بزم میں ہم بُرے کیوں بنے
وہ کیا ایسی ہم سے برائی ہوئی
یہ کاہے کو آتی میری قبر میں
قَیامت ہے اُن کی ستائی ہوئی
نہ کام آئیں نالے نہ دل کی تڑپ
کسی کی نہ اُن تک رسائی ہوئی
ہوا کیا پڑا آئینہ بیچ میں
یہ تھا کون کس سے لڑائی ہوئی
ہنسی میں اُڑاتے وہ کیا میری بات
کہو دب گئی لب تک آئی ہوئی
نہ کہنا عدُو سے کوئی دل کی بات
جہاں منہ سے نکلی پرائی ہوئی
عدُو کو دمِ ذبح وہ لائے ساتھ
اُسے آ گئی میری آئی ہوئی
دکھاؤ نگاہ کی جو تم شوخیاں
پھرے برق بھی تلملائی ہوئی
نہیں عاشقِ طور دل کی لگی
بجھے گی نہ اُن کی لگائی ہوئی
خدا اپنے بندوں کی سنتا اگر
تُو سنتے بُتوں کی خدائی ہوئی
میری قبر پر آ کے مے کش پیئیں
گھٹا حسرتوں کی ہے چھائی ہوئی
یہی تو مری جاں کا ہے عدُو
سب آفت ہے اُس دل کی لائی ہوئی
اُڑاؤ 'ریاض' اُٹھ کے بوتل کے کاگ
گھٹا کب سے ہے آج چھائی ہوئی