
Toota Sa Dil
PRO & Creator Features
Unlock advanced AI features with Pro (Audio2Audio, Voice Clone, Photo Covers, LoRA) or Creator (Variations, Edit Sections, Stem Separation).
Audio2Audio Remix
Pro & Creator
Voice Clone
Pro & Creator
Create Variations
Creator only
Edit Sections
Creator only
Stem Separation
Creator only
Lyrics
▶ Play this song to follow along.
مری نگاہ کہاں، دیدِ حسنِ یار کہاں
ہو اعتبار تو پھر تابِ انتظار کہاں
دلوں میں فرق ہوا جب تو چاہ پیار کہاں
چمن چمن ہی نہیں، آئے گی بہار کہاں
جسے یہ کہہ کے وہ ہنس دیں کہ قصہ اچھا ہے
وہ راز کھل کے بھی ہوتا ہے آشکار کہاں
امنگ تھی یہ جوانی کی یا کوئی آندھی
ملا کے خاک میں ہم کو گئی بہار کہاں
امیدوار بنانے سے مدعا کیا تھا
جب آس تم نے دلا دی تو اب قرار کہاں
ملی ہے اس لیے دو چار دن کی آزادی
کہ صرف کرتا ہے دیکھیں یہ اختیار کہاں
یہ شوق لے کے چلا ہے چمن سے شکلِ نسیم
کہ دیکھیں ملتی ہے جاتی ہوئی بہار کہاں
ہے ایک شرطِ وفا کی، وہ قیدِ بے زنجیر
سب اختیار ہیں اور کچھ بھی اختیار کہاں
مٹے نشاں پہ نظر کر کے رو جسے چاہے
ترے ستم کی ہے تربت، مرا مزار کہاں
تم ایسا عہد شکن، آرزوؔ سا ناامید
کہو جو سچ بھی تو آتا ہے اعتبار کہاں
اعتبار کہاں...
تابِ انتظار کہاں...